اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں واقع دیر البلح کے علاقے میں ایک فلسطینی کو صہیونی فوج نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ موٹر سائکل پر سوار تھا۔دوسری جانب سے فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے اپنے ایک ہوائی حملے میں ایک موٹر سائکل پر سوار دو فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے جو دیر البلح میں شہدائے الاقصی ہسپتال کے پاس سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔فلسطینی ذرائع نے غزہ پٹی پر اسرائیلی طیاروں کے پروار کرنے کی خبر دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504548
غزہ پٹی میں واقع دیر البلح کے علاقے میں ایک فلسطینی کو صہیونی فوج نے اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ موٹر سائکل پر سوار تھا۔